ابنا: ایران کے وزیرخارجہ علی اکبرصالحیی کہ جوایک اعلی رکنی وفد کے ہمراہ افغانستان کے بارے بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کے لیے ٹوکیو گئے ہوئے ہیں، نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اس اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے افغانستان میں امن و امان کے قیام کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی سیاست کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ اس ملک میں امن وامان پورے خطے بالخصوص ہمسایہ ممالک کے لیے امن وامان کا باعث ہوگا۔
صالحیی نے اس ملک میں ایران کے اقتصادی اوربنیادی پراجیکٹس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان کی حکومت کی ترقی اورعوام کی فلاح وبہبود کی مدد کے لیے تعاون کرنے پرتیارہے۔
اس اجلاس کے بعد ایرانی وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل بان کی مون،جاپان کے وزیرخارجہ گمبا اورجرمنی کے وزیر خارجہ گیدوسٹرول سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف موضوعا ت پربحث وگفتگو کی ہے۔
بان کی مون نے اس ملاقات میں افغانستان میں امن وامان کے قیام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی اہمیت اورکردار کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے اس راستے پرایران کی حرکت جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے، اسی طرح اس ملاقات میں شام کے حالیہ حالات کے بارے تبادلہ خیال کیا ہے۔
.......
/169